Breaking News

مولانا ڈاکٹر محمد شفیق صاحب کا خطبہ جمعہ۔


 مولانا ڈاکٹر محمد شفیق صاحب کا خطبہ جمعہ۔

حضرت سلمان فارسی کی عمر 250سال کے لگ بھگ ہے۔

پہلے مجوسی تھے پھر عیسائی ہوئے۔پھر ایک عیسائی پادری کی نصحیت پر آخری نبی کی تلاش میں مدینہ آئے تو یہودیوں نے اپنا غلام بنا لیا ۔رسول اللہ ہجرت کرکے آئے تو نبوت کی نشانیاں دیکھ کر مسلمان ہو گے۔جب مسلمان ہوئے تو عمر 200 سال کے لگ بھگ تھی۔

رسول اللہ نے مواخات کے موقع پر سلمان فارسی کو حضرت ابو دردا کا بھائی قرار دیا۔


کچھ دن دونوں صحابہ کرام ساتھ رہے تو حضرت سلمان فارسی نے محسوس کیا کہ بھائی اور بھابھی یعنی حضرت ابو دردا اور ان کی بیوی کے آپس میں انڈرسٹینڈنگ کچھ ٹھیک نہیں، ایک روٹین ہے جس پہ دونوں چل رہے۔

حضرت سلمان فارسی نے بھابھی سے پوچھ لیا تو کہنے لگی کہ حضرت ابو دردا دن کو روزہ رکھتے ہیں، جبکہ رات کو نوافل اور دیگر عبادات میں مصروف رہتے ہیں۔ 

اسے میں میرے لئے ان کے پاس کوئی مشغلہ نہیں، اسی لئے میں بھی کوئی زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی۔


حضرت سلمان فارسی نے بھابھی کی بات سن کر اس مسلئے کا حل سوچا۔

دوپہر کے کھانے پہ بیٹھے تو حضرت سلمان فارسی نے حضرت ابو دردا کو کھانے پہ بلایا، انہوں نے کہا میں تو روزے سے ہوں، حضرت سلمان فارسی نے اصرار کیا اور دوپہر کا کھانا کھلا کر روزہ توڑوا دیا۔


رات ہوئی تو بھائی کو اپنے حجرے میں سونے کیلئے کہ دیا، حضرت ابو دردا آئے اور حجرے میں جائے نماز بچائی، سلمان فارسی نے مصلے سے اٹھا کر سونے کو کہ دیا اور خود بھی لیٹ گئے۔ آدھی رات دیکھا تو حضرت ابو دردا پھر مصلے پہ تھے، دوبارہ مصلے سے اٹھا کر آرام کا کہ دیا اور خود بھی سو گئے۔

تہجد کے وقت دیکھا تو مصلے پہ ہی رہنے دیا کہ چلو یہ ٹھیک ہے۔


فجر کی نماز ہوئی تو حضرت ابو دردا نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی، کہ حضرت سلمان فارسی نے مجھ سے روزہ بھی توڑوایا، رات بھر نوافل اور دیگر عبادات کے بجائے سونے/ آرام کرنے پہ مجبور کیا۔

اس پہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ سلمان فارسی نے باکل ٹھیک کیا۔ (سبحان اللہ)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اسلام ہمیں دینی معمولات کے ساتھ ساتھ دنیاوی مشاغل کا حکم بھی دیتا ہے۔ دنیا میں رہ کر دنیا ترک نہیں کی جاسکتی۔ 

اسلام ہمیں گھر بار، بیوی بچوں اور دنیا داری کا حکم دیتا ہے۔ 

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دنیاوی امور بجا لا کر دنیا و آخرت میں سرخروی حاصل کی جاسکتی ہے۔

مولا کریم ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دے۔


ازقلم۔ عمیر خان آباد

#SharePost

No comments